؞   محمد پور: رحمانی 30 کا انٹرنس امتحان اختتام پزیر
۱ دسمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
محمد پور (حوصلہ نیوز): خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور میں یکم دسمبر کو رحمانی 30 کا انٹرنس ٹیسٹ سال 2019-20 کے اختتام پذیر ہوا۔
سینٹر انچارج ماسٹر عدیل نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ امتحان صبح 9:30 بجے سے شروع ہوا جو 12:30 بجے اختتام پذیر ہوا،انہوں نے مزید بتایا کہ رحمانی 30 کےانتظامیہ نے اعظم گڑھ اور قرب و جوار کے ضلعوں میں تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع اعظم گڑھ میں خالدبن ولیدپبلک اسکول کو اس بار امتحانی مرکز بنایا تھا جو ملک بھر کے 300 سے زائد مقامات پر منعقد ہونے والے سینٹروں میں سے ایک سینٹر ہے۔
بلیا،شاہ گنج اورجون پور کے علاوہ قرب و جوار کے اسکولوں کےطلبہ و طالبات شریک ہوئے،اس انٹرنس ٹیسٹ میں مسلم اقلیت کے درجہ دہم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔
ادارہ کے بانی ومینیر مفتی محمد اشرف نے ٹیسٹ میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ رحمانی30 کا قیام 2008 میں مولانا محمد ولی رحمانی نے کیا تھا۔ جس کا مقصد مسلم طلبہ وطالبات کو قومی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانا اور اعلی اداروں میں پہنچانا تھا۔

13 لائك

1 پسندیدہ

6 مزہ آگیا

15 كيا خوب

6 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.